ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے مراکز صحت پر طبی سہولیات کی فراہمی پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی ہے، اس سلسلے میں شہباز شریف ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت پر خصوصی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،یہ بات انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے طبی سہولیات کی انسپکشن کی،ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج و معالجہ بارے دریافت کیا،ایم ایس شہباز شریف نے طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز اور شعبوں میں جاکر ڈاکٹرز اور عملے کے مسائل کا بھی جائزہ لیا۔