ملتان( سٹاف رپورٹر)ایم پی اے ندیم قریشی، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے انڈسٹریل اسٹیٹ مظفرگڑھ روڈ پر ایل پی جی ٹینکردھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک لواحقین کو صبر تحمل عطا فرمائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے کی وجہ سے یہاں ارد گرد کے رہائشیوں کو بھی بے حد نقصان پہنچا ہے ان کے مکانات ٹوٹ پھوٹ گئے اور مال مویشی بھی جھلس گئے ہیں حکومت امدادی پیکیج دینے کے ساتھ ساتھ اس دھماکا کے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔