• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26آئینی ترمیم کی وجہ سے اعلیٰ عدلیہ تقسیم کا شکار ہے ،ملک رفیق رجوانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق گورنر ملک رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 26آئینی ترمیم کی وجہ سے اعلیٰ عدلیہ تقسیم کا شکار ہے ، آئینی بنچ اور ریگولر بنچ کے اختیارات اور مقدمہ کی نوعیت اور کون سا مقدمہ کس بنچ نے سماعت کرنا ہے، اس بارے ابھی تک ابہام موجود ہے ، اس کا حل سپریم کورٹ نے ہی نکالنا ہے ، قبل ازیں بھی حساس نوعیت کے سیاسی مقدمات میں مخصوص بنچ کے روبرو سماعت اور بعدازاں فیصلے متنازعہ صورتحال پید اکرچکے ہیں ، نظام عدل درست ہونے کی بجائے مزید گھمبیر صورت حال سے دوچار ہے ۔
ملتان سے مزید