• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبیر والا میں واقع فیکٹری میں بائیو ماس بوائلر پلانٹ کاافتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر) نیسلے نے قابل تجدید توانائی کے پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم کے تحت کبیر والا فیکٹری میں بائیو ماس بوائلر پلانٹ کاافتتاح کیا ،یہ افتتاح نیسلے کی قابل تجدید توانائی اور پائیدا راقدامات میں2بلین روپے کی سرمایہ کاری اور2050تک نیٹ زیرو کے عزم اورپاکستان کی حکومت کے اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عہد کے مطابق گرین ہاؤس اخراج کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے،پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ایشیا، اوشنیا اور افریقہ کے لئے نیسلے کے ٹیکنیکل ہیڈ کرسٹین شمڈ نے کہا کہ پاکستان میں نیسلے کی سرمایہ کاری ملک کی صلاحیت پر اعتماد کی علامت ہے،بائیو ماس بوائلر پاکستانی حکومت کی2030تک60فیصد تک قابل تجدید توانائی کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا،بوائلر سے سالانہ 10500ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو 2300 گاڑیوں کے اخراج کے برابر ہے ۔
ملتان سے مزید