• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردن توڑ بخار کی ویکسین ختم عمرہ زائرین کو پریشانی کا سامنا

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان میں گردن توڑ بخار کی ویکسین ختم ہوگئی جس کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی پر جانے والوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے ، واضح رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے عمرے کے لیے آنے والوں کیلئے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ان کی پولیو اور دیگر ویکسین کے ساتھ گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن ہونا بھی لازمی ہے اور عمرہ کے ویزہ کے لیے ان کے پاس ان ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ بھی ہونا ضروری ہے لیکن محکمہ صحت ملتان میں اس وقت یہ ویکسین ختم ہے اور مارکیٹ میں یہ گردن توڑ بخار کی ویکسین شارٹ ہے جس کی وجہ سے عمرہ زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ملتان سے مزید