ملتان(سٹاف رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ ملتان کے نواحی علاقے بستی حامد پور کنورہ میں دلخراش واقعہ جس میں ٹینکر پھٹنے سے چھ قیمتی جانوں کا نقصان اور 30 افراد زخمی ہونے اور اس کے علاوہ بے زبان جانوروں کی ہلاکت اور کئی مکان گرنا انتہائی افسوسناک ہے،واقعے کے ذمہ داروں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائےاور سانحہ کی صاف شفاف انکوائری کروا کر مزید ایسے حادثات سے بچا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزہ زار میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا،اجلاس کے اختتام پر سانحہ حامد پور کنورہ میں وفات پانے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔