• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر میں پٹرول اور ایل پی جی کی ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ عروج پر

ملتان (سٹاف رپورٹر) انتظامیہ کی عدم توجہی اور سول ڈیفنس کی بوجوہ چشم پوشی کے باعث شہر بھر کے متعدد علاقوں میں پٹرول اور ایل پی جی گیس کی ریفلنگ کا غیر قانونی دھندہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، چونگی نمبر 14 سے ملحقہ پاکستان چوک کے رہائشیوں نے میڈیا سے رابطہ کرکے بتایا ہے کہ کثیر آبادی والے پاکستان چوک کے اطراف پانچ میرج ہالز موجود ہیں جہاں ہر وقت سیکڑوں افراد کی موجودگی رہتی ہے لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ چوک کے دونوں اطراف غیر قانونی ایل پی جی کی ریفلنگ اور کھلے عام پٹرول کی فروخت جاری ہے سول ڈیفنس اہلکاروں نے بوجوہ اس غیر قانونی و خطرناک دھندے سے صرفء نظر کر رکھی ہے ان کا یہ غیر ذمہ دارانہ طرزء عمل کسی بھی ناخوشگوار سانحہ کا باعث بن سکتا ہے اہلیان علاقہ نے ڈی سی ملتان محمد علی بخاری اور اے سی سٹی عبدالسمیع سے استدعا کی ہے کہ چونگی نمبر 14 سے پاکستان چوک تک اس غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور پٹرول کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور اہلیان علاقہ کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
ملتان سے مزید