• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود قاسم بیلہ کے شہری تجاوزات سے چھٹکارا نہ پا سکے

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے باوجود قاسم بیلہ کے شہریوں کو تجاوزات سے چھٹکارا نہ مل سکا،سڑکوں ، بازاروں اور گلیوں میں پختہ تجاوزات سے ٹریفک اور عام گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تندورمافیا نے گلیوں میں قبضہ کر کے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر دیں،ضلع کونسل انتظامیہ نے بھی خاموشی اختیار کر لی، اس ضمن میں روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے رانا اویس نے کہا ہے کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن ہو رہا ہے اور شہر کی سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے لیکن قاسم بیلہ ملتان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے ہیں اور تجاوزات کا خاتمہ نہیں کیا جا سکا ہے ، تجاویزات مافیا نےآدھی سڑکوں ، گلیوں اور بازاروں میں قبضہ کر رکھا ہے جس سے ٹریفک اور شہریوں کیلئے گزرنا محال ہوگیا ہے ، تندور مافیا نے گلیوں میں قبضہ کر رکھا ہے ، 50فیصد سے زائد گلیوں میں قبضہ کرکے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں جب کہ طارق عزیز ، چوہدری عثمان اورحاجی عثمان نے کہا ہے کہ قاسم بیلہ ضلع کونسل انتظامیہ کیلئے شجر ممنوعہ بن گیا ہے اور انسداد تجاوزات ٹیمیں مقامی سیاستدانوں کے خوف سے قاسم بیلہ میں کاروائی سے گریزاں ہیں ، انہوں نے کمشنر ملتان ، ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ قاسم بیلہ بھی ملتان کی حدود میں واقع ہے اور ہزاروں کی تعداد میں شہری آباد ہیں ، فوری طور پر قاسم بیلہ میں تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ملتان سے مزید