ملتان (سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسر نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور مشتعل ہجوم کے پتھراؤ سے زخمی ہونے والے پولیس افسران کی عیادت کی ان کو بہترین علاج معالجے کی سہولتیں بہم پہنچانے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان پولیس کا یہ قدام دلیرانہ ہے جنہوں نے فرض کی راہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر بہادری سے کام کیا۔ اور دوران واردات شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں مشتعل ہجوم سے نکال کر حراست پولیس میں لیا ۔