• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدورکی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر مقرر کی جائے ،کمیونسٹ مزدور کسان پارٹی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمیونسٹ مزدور کسان پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اور پنجاب پارٹی کے کوآرڈینیٹر محفوظ خان شجاعت، پنجاب کمٹی کے ممبران اصغر مغل، اعظم شاھین، عبدالستار کاکڑ، اعظم زرکون ایڈووکیٹ،اعجاز حسین،زین افغانی اور سید سخاوت حسین بخاری نے کہا ہے کہ ممبران سینیٹ، ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں، ججوں، جرنیلوں کی تنخواہوں اور مراعات میں نوے صد فیصد تک اضافے کی پارلیمنٹ سے متفقہ منظور ی و عمل درآمد سے ثابت ہوا کہ مہنگائی ایک ہزار فی صد سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے، مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ ایک تولہ سونے کی قیمت کے برابر مقرر کی جائے اور وطن عزیز میں دوہرا ٹیکس نظام ختم کیا جائے۔
ملتان سے مزید