ملتان(سٹاف رپورٹر )پرائیوٹ ہاسپٹلز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ اور پروفیسر ڈاکٹر زبیر شاہین نےکہا کہ اتائیت کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اسے کسی طور بھی برداشت نہیں کریں گے،اتائی ناصرف انسانی جانوں سے کھلواڑ کررہے ہیں بلکہ پروفیشنل ڈاکٹروں کی بھی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ ہسپتال بلا تفریق تمام مریضوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں،چیئرمین پرائیوٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد اکمل مدنی اور صدر پی ایم اے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی ہماری ریڈ لائن ہے۔