• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت پنجاب سے سلطانہ شاہین کی ملاقات

ملتان ( سٹاف رپورٹر) وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ مریم ہیلتھ کلینکس (بنیادی ہیلتھ مراکز) میں ادویات اور طبی ٹیسٹوں کی مکمل دستیابی کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عام غریب شہری اور زچہ بچہ کو مکمل طبی سہولیات مہیا ہو سکیں اسی طرح بڑے سرکاری ہسپتالوں میں بھی طبی سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے کی گئی ملاقات میں کیا اور اس موقع پر انہوں نے سلطانہ شاہین کی پارٹی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ مسائل کی نشاندہی کریں مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت پنجاب تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی ۔
ملتان سے مزید