ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت ملتان سے نکالے گئے سات سو ڈینگی ورکرز کی سنی گئی، تمام ڈینگی ورکرز کو پانچ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بجٹ جاری کردیا گیا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈینگی ورکرز کو پانچ ماہ اور تین دن کی تنخواہ جاری کی گئی ہے اور محکمہ صحت ملتان میں ان کے بل بن رہے ہیں ،افسران صحت کا کہنا ہے کہ ان کو تمام سابقہ واجبات دو سے تین فروری تک ادا کر دیئے جائیں گے تاہم ان کو ملازمت پر رکھنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہ ہوا ہے، صرف ان کی تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی ہے جو جلد ہی ڈینگی ورکرز کو مل جائے گی۔