ملتان(سٹاف رپورٹر) دعوت ذکروفکر ڈیرہ اللہ ھوکے زیر اہتمام ماہانہ محفل پاک بسلسلہ شب معراج اور درسگاہ و سکول کی افتتاحی تقریب ہوئی ،جس کی صدارت امیر دعوت ذکر و فکر خواجہ محمد یوسف نقشبندی اورایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کی۔ اس موقع پر خواجہ محمد جمال نقشبندی، خواجہ سعد نقشبندی، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، سابق ایم پی اے وہ مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری و دیگر موجود تھے۔