ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریافیکلٹی اف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے شعبہ اینیمل فوڈ پروڈکٹس ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان ایڈوانسمنٹس ان ڈیری پروسیسنگ ٹیکنیکس کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں ڈاکٹر انیلہ حمیدچیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ اف اینیمل فوڈ پروڈکٹ ٹیکنالوجی نے تمام مہمانان کا شکریہ ادا کیا،تقریب کے مہمان خصوصی ٹیکنیکل سپورٹ منیجر پاکستان اینڈ ایران ٹیٹ اینڈ لائل یو اے ای شاہد حفیظ خان تھے،تقریب میں فیضان احمد شا، محمد فاروق، پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض (ڈین فوڈ سائنسز)، ڈاکٹر طارق اسماعیل ،ڈاکٹر خرم افضل اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔