• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس ری فلنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، انتظامیہ کی چشم پوشی نے مزید کئی گھر اجاڑ دیے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب بھر میں گیس ری فلنگ پر قابو نہ پایا جا سکا، ضلعی انتظامیہ کی چشم پوشی نے مزید کئی گھر اجاڑ دیے، ملتان میں گیس ٹینکر میں خوفناک دھماکے کے بعد ڈیرہ غازی خان بھی خوفناک آتشزدگی کی زد میں آگیا، پنجاب بھر میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کے سیکڑوں پوائنٹس کام کر رہے ہیں، اوپر سے ستم ظریفی یہ ہے کہ بہت سارے مقامات پر یہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کے پوائنٹس پٹرول پمپس کے قریب بنے ہوئے ہیں، لیکن ضلعی انتظامیہ معمول کے مطابق خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، اگرضلعی انتظامیہ غیر قانونی گیس ریفلنگ پر بروقت عمل درامد کروا لیتی تو اج درجنوں گھروں کے چراغ گل نہ ہوتے،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے غیر قانونی گیس ری فلنگ پوائنٹس کو بند کروایا جائے اور اگر ان پوائنٹس کو چلانا ضلعی انتظامیہ کی مجبوری ہے تو ان کو آبادی سے دور منتقل کیاجائے۔
ملتان سے مزید