ملتان (سٹاف رپورٹر ) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا ) ملتان کے ڈیڑھ سو سے زائد ملازمین گزشتہ پندرہ برسسے ترقیسے محروم، بنیادیحقوق نہ ملنے سے ملازمین میں بے چینی پھیل گئی، ڈائریکٹر ایڈمن اور ایم ڈی واسا نے ترقیاں نہ دینے پر خاموشی اختیار کر لی،علمدار یونین سمیت دیگر یونینز نے محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کا انعقاد نہ ہونے پر 31جنوری تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے احتجاج کی کال دے دی، علمدار یونین کے جنرل سیکرٹری غضنفر عباس باٹی نے کہا ہے 1سے 16گریڈکے 150سے زائد ملازمین ترقیوں کی انتظار میں ہیں اور 50فیصد سے زائد ملازمین ریٹائرمنٹ کے دہانے پر بیٹھے ہیں، ریکوری ملازمین دن رات ایک کرکے ریکوری میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں لیکن افسرانملازمین کو ترقیاں دینے کے بجائے ٹرخا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ 31جنوری تک ڈی پی سی منعقد نہ کی گئی تو احتجاج کی کالپر پورا واسا بند کردیا جائے گا۔