• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسند کی شادی پر ہراساں نہ کرنیکا حکم ،شوہر کے ظلم سے تنگ خاتون دارالامان منتقل

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے گھر میں گھس کر خا تون کے ساتھ زیادتی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضما نت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔لاکھوں روپے کی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے،منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرنے کا حکم۔بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست ضمانت کو منظور کر لیا۔شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرنے،امانت میں خیانت کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے ۔پسند کی شادی کرنیوالی خاتون صباانجم کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ ر کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون سائرہ کو دارالامان بھجوا دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد علی شاہ کی درخواست ضمانت کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لیا ہے ۔
ملتان سے مزید