ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے پولیس تھانہ شاہ شمس کو بابر نے واردات کی اطلاع دی جو جھوٹی ثابت ہوئی جب کہ پولیس تھانہ ممتاز آباد کو بلال نے چوری کی اطلاع دی جو جھوٹی ثابت ہوئی پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے، پولیس تھانہ جلیل آباد کا آتش بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 01 ملزم گرفتار بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس تھانہ کینٹ نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو ذیشان نے درخواست دی کہ عمیر نے اس سے الیکٹرانکس کا سامان خریدا اور رقم کے بدلے ایک چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا،پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے چار افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے،پولیس تھانہ حرم گیٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد، مقدمہ درج،پولیس تھانہ ممتاز آباد نے خاتون کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کردی پولیس کو آصف نے درخواست دی کہ جب وہ گھر آیا کہ تو اسکی اہلیہ گھر موجود نہ تھی پتہ جوئی پر بھی اس کے بارے معلوم نہ ہوسکا جسے نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے پولیس نے درخواست پر مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کر دی ۔