• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کا پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سافٹ ویئر بنانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے سافٹ ویئر بنانے پر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا ہے،ڈی جی پی ایچ اے ملتان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی کی سافٹ ویئر کو جلد تیار کروانے کی خصوصی کاوشیں جاری ہیں،ڈی جی پی ایچ اے ملتان اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ پی ایچ اے کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ تمام فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہا ہےاور آئندہ بھی حکومت کی ہدایات کے مطابق ادارے اور ملتان کی تعمیر و ترقی کے لیے بغیر دباؤ کے کام کرتا رہے گا۔
ملتان سے مزید