پشاور ( وقائع نگار )پاکستان میں مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت سالانہ امتحانات کا آغاز یکم فروری 2025ء بروز ہفتہ سے ہونگے۔جو مسلسل چھ روزتک جاری رہیں گے۔امتحان میں چھ لاکھ پچیس ہزار چھ سو اٹھائیس (625628) طلباء وطالبات امتحان میں شریک ہونگے۔گزشتہ سال کی نسبت اکتیس ہزار اٹھتہر (31078) شرکائے امتحان کا اضافہ ہوا۔ ایک لاکھ آٹھ ہزار چار سو تین (108403) طلباء وطالبات حفظ قرآن کا امتحان دیں گے۔جس میں نواسی ہزار چار سو چھتیس (89436) طلباء اور اٹھارہ ہزار نو سو سڑسٹھ (18967) طالبات شریک امتحان ہونگی۔وفاق المدارس نے عالمی سطح پر ایک سال میں سب سے زیادہ حفاظ و حافظات کے اپنے ہی عالمی ریکارڈ میں اضافہ کیا۔