• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور شہر میں سوئی گیس کی بندش ایک سنگین مسئلہ بن چکا

پشاور(وقائع نگار) پشاور شہر میں سوئی گیس کی بندش ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس سے اندرون شہر، کریم پورہ اور ملحقہ علاقوں کے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کی جانب سے بارہا شکایات کے باوجود، محکمہ سوئی گیس بھاری بل وصول کرنے کے باوجود بنیادی سہولت کی فراہمی میں ناکام رہا ہے۔ اس صورتحال پر پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد بلال محمدزئی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی عدم دستیابی سے شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے، اور یہ کہ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود بنیادی سہولت کی عدم فراہمی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر متعلقہ حکام نے فوری اقدامات نہ کیے تو عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے
پشاور سے مزید