• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرسرکاری تنظیموں کو رجسٹرڈ نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی

پشاور (نیوز رپورٹر ) پشاور ہائیکورٹ نے مختلف غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو رجسٹرڈ نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ مختلف غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے سنگین خان ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار صوبے میں مختلف این جی اوز چلا رہے ہیں، صوبائی حکومت چیرٹی کمیشن کے ساتھ درخواست گزار این جی اوز کی دوبارہ رجسٹریشن کروانا چاہتی ہے، کیونکہ صوبے میں غیر سرکاری فلاحی تنظیموں کی دوبارہ رجسٹریشن 2019 چیرٹی ایکٹ کے تحت ہورہی ہے یہ این جی اوز پہلے ہی سے رجسٹرڈ ہے اور دوبارہ چیرٹی ایکٹ کے تخت رجسٹریشن کی شرط غیر قانونی ہے لہذا اس اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام خان یوسفزئی نے عدالت کوبتایا کہ حکومت نے صوبے میں تمام این جی اوز سے ڈیٹا طلب کیا ہے، یہ لوگ ڈیٹا نہیں دے رہے، نیکٹا اور ایف اے ٹی ایف کے گائیڈ لائنز کے تحت تمام این جی اوز سے ڈیٹا مانگ رہے ہیں، ، عدالت نے درخواست گزار وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی
پشاور سے مزید