• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی خواتین ونگ پشاور کا بشری بی بی کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ضلع پشاور نے بشری بی بی کی رہائی کیلئے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت مسلم تاج بی بی نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پربشری بی بی اور عمران خان کے رہائی کے نعرے درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا بشری بی بی پر بنائے مقدمات بے بنیاد ہے،بشری بی بی بے گناہ ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے
پشاور سے مزید