• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی دارالقراء نمک منڈی میں سالانہ دستار بندی تقریب

پشاور ( وقائع نگار )مرکزی دارالقراء نمک منڈی میں سالانہ دستار بندی تقریب ہوئی جس میں مہتمم مدرسہ قاری فیاض الرحمن علوی اور احمد علی علوی کے علاوہ جید علماء کرام نے شرکت کی اس موقع پر درس نظامی کے فارغ التحصیل طلباء اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور ان کو اسناد دی گئیںَ علمائے کرام نے کہا کہ مدارس دین کی سربلندی اور مسلمانوں تک دین نبوی ؐپہنچانے کا سب سے بڑا ذریعہ اور مراکز ہیں اور مدارس کی حفاظت اور مدارس کے ساتھ تعاون جبکہ ان کی بقا ء ہر مسلمان کے ذمے فرض ہے ۔مدارس کی برکت سے پاکستان میں نظریاتی طور پر سرحدوں کی حفاظت ہو رہی ہے اور مسلمانوں کے اس عظیم ملک کی پہچان مدارس کی سربلندی ہے جہاں سے دین کے چشمے نکل رہے ہیں اور اسلام کی افاقیت سے نوجوان روشناس ہو رہے ہیں اور عالم دین بن کر علم اور دین کی روشنی پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔ مدارس کے سبب ہی علمائے حق کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں ہیں تمام اہل اسلام مدارس کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھیں تاکہ دین کی سربلندی کی تحریک جاری رہے۔
پشاور سے مزید