• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنشن بچاؤ تحریک جاری رہے گی‘ملک نثار خان

پشاور(وقائع نگار) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین خیبر پختونخوا سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ پنشن بچاؤ تحریک جاری رہے گی اور حکومت کا ہر صورت مقابلہ کیا جائے گا اس سلسلے میں پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے مرکزی صدر ملک نثار خان، سینئر نائب صدر مومن خان، پرویز خان، روح اللہ، محمد اقبال اور نور خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پنشن اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی قبول نہیں اور حکومت نے جو رویہ سرکاری ملازمین کے ساتھ جاری رکھا اور ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی یہ عمل کسی صورت قبول نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت یہ اقدام واپس لیں اور پنشن کو کسی صورت نہ چھیڑیں ورنہ ملازمین کی جانب سے احتجاجی تحریک میں شدت لایا جائیگاان کا کہنا تھا کہ پنشن بچاو تحریک ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔
پشاور سے مزید