• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ پشاور نے چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

پشاور ( وقائع نگار )ضلعی انتظامیہ پشاور نے چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عزا ارشد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیعہ جبین، اسسٹنٹ کمشنر (زیر تربیت) علینہ سمیت ضلعی محکمہ جات کے افسران، ریونیو سٹاف، عوامی نمائندگان، عوام اور علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔گورنمنٹ مزمل شہید ہائر سیکنڈری سکول چمکنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا۔عوام کی سہولت اور معلومات کے لیے کھلی کچہری سے پہلے علاقے میں اعلانات کر وائے گئے تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔کھلی کچہری میں درخواست کی گئی کہ علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے اور عوام کی سہولت کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے ،
پشاور سے مزید