• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا، سیلابی ریلہ سکھر بیراج سے گذر رہا ہے

سکھر(بیورو رپورٹ )سندھ میں سکھر اور گدو بیراج کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال موجود ہے اور رواں سال کا دوسرا سیلابی ریلہ سکھر بیراج سے گذر رہا ہے، آئندہ 48گھنٹوں میں گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر سیلابی صورتحال ختم ہوجائے گی ۔ممکنہ سیلابی صورتحال کا خطرہ بڑی حد تک دم توڑ چکا ہے، کوئی بڑا سیلابی ریلہ نہیں آئے گا، چھوٹے چھوٹے سیلابی ریلے آنے سے بہت زیادہ نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جس سے کوئی نقصان نہیں ہوگا، رواں سال دوسرا سیلابی ریلہ گدو اور سکھر بیراج سے گذر رہا ہے اور دونوں مقامات پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال آئندہ دو دن میں معمول پر آجائے گی، رواں سال محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے جو پیشنگوئی کی تھی اس کے بعد یہ بات واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی کہ سندھ میں ممکنہ سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جس کے لئے انتظامات بھی کئے گئے تھے تاہم محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارشیں نہ ہونے سے سندھ میں سیلابی صورتحال کا خطرہ تقریبًا ختم ہوچکا ہے ، بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے اگر کچھ بارشیں ہوتی ہیں اس سے جو پانی دریائے سندھ میں داخل ہوگا وہ چھوٹے چھوٹے سیلابی ریلوں کی صورت میں ہوگا جس سے گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگی جوکہ کسی بھی طرح نقصاندہ نہیں ہے، کیونکہ نچلے درجے کی سیلابی صورتحال کے دوران پانی دریاء کے اندر موجود رہتا ہے اور اس سے کوئی نقصان نہیں ہوتا۔
تازہ ترین