• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کے قیدی کی صدر مملکت کودرخواست میں الزامات کی تحقیقات کاحکم

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)صدر مملکت کو دیگئی اڈیالہ جیل کے قیدی کی درخواست میں لگائے الزامات پر آئی جی جیل خانہ جات نےتحقیقات کاحکم دے دیا۔ذرائع کے مطابق حسن امین خان نے صدر پاکستان کو بھیجی گئی درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ سات ماہ سے اڈیالہ جیل میں بند ہوں ۔ جیل میں انسانی حقوق کوپامال کیا جارہا ہے،18نومبر کوسپرنٹنڈنٹ جیل کے ہفتہ وار وزٹ کے دوران میں نے بعض ملازمین کی شکایت کی کہ وہ رشوت لیتے ہیں اور اگر انہیں پیسے نہ دئیے جائیں توسزائے موت کی چکی میں بند کردیاجاتاہے جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہاکہ اس کاسوال معقول ہے اسے میرے آفس میں پیش کریں تاکہ اس مسئلے کو تفصیل سے سن کراس کاسدباب کیاجائے ۔جیسے ہی سپرنٹنڈنٹ کاوزٹ ختم ہواقیدی نگران اور چیف چکر ہتھکڑی لگاکر مجھے چکرمیں لے گئے اور مجھ پرتشدد کیاگیا جس سے میں بے ہوش ہوگیا، مجھ سے پیسوں کی ڈیمانڈ کی گئی ،اوربعدمیں مجھے چکی میں بند کردیاگیا۔بعدازاں میرے وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج کو تشدد بارے آگاہ کیاجنہوں نے جیل سپرنٹنڈنٹ کورپورٹ کے لئے لکھا۔مذکورہ اسیر نے اپنی درخواست میں جیل عملے پر متعدد الزامات لگائے ۔آئی جی نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی کو درخواست میں لگائے الزامات کی تحقیقات کرکے تین دن میں رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے ۔ادھر جیل انتظامیہ کامؤقف ہے کہ یہ پرانا واقعہ ہے مذکورہ اسیرٹک ٹاکرہے جواس سے قبل کئی دیگر فورمزپر درخواست دے چکاہے اور اس بابت پہلے ہی تحقیقات کی جاچکی ہیں ،اس کے الزامات میں صداقت نہیں ۔
اسلام آباد سے مزید