راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق کمشنر آفس کے احکامات پر عوامی شکایات پر انتظامی افسران کے خلاف ایکشن کے سلسلہ میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن کے ریڈر عنصر محمود کو بھی معطل کردیا گیا ۔ادھر ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ جن اہلکاروں کے تبادلے کئے گئے تھے ان میں سے پر کشش سیٹوں والے بعض تاحال پرانی جگہوں پر ہی کام کرتے نظر آرہے ہیں۔ ادھر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر/رجسٹرار عبداللہ غازی کے ریڈر فیصل بٹ کو رجسٹری محرر کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔اہلکاروں کے مطابق کمشنر آفس کے احکامات پر پسند نہ پسند کے فارمولا پر عمل کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق تاحال سیٹلمنٹ برانچ میں کسی کی تعیناتی نہیں ہوسکی ۔سیٹلمنٹ برانچ کے اسسٹنٹ محمد فیاض اور جونیئر کلرک شوکت علی بھی کمشنر آفس کے احکامات کی روشنی میں معطل ہیں۔