• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری تین گاڑیوں، 29 موٹر سائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، لاکھوں کی چوری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری2 گاڑیوں 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،11افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 19وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار اور9موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ گولڑہ ، کھنہ اور تھانہ کورال کے علاقوں سے4موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔5گھروں کے تالے توڑ کر جمع پونجی اڑا لی گئی۔سیٹلائٹ ٹاؤن میں2نامعلوم ملزمان طارق حمید سے موبائل مالیتی 3لاکھ روپے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گلشن آباد میں حسن حفیظ سے دو نامعلوم ملزمان2 لاکھ 60ہزار روپے ،موبائل اور پارسل بیگ ،تھانہ روات کے علاقہ میں 2نامعلوم ملزمان شبیر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔ دیگر وارداتوں میں شہریوں کے سات موبائل چوری ہو گئے ۔گلشن خالد ٹاؤن رینج روڈ پر زبیر خان کے گھر سے سونا مالیتی 4لاکھ روپے،فیصل کالونی میں بلال رضا نقوی کے گھر سے چار لاکھ 14ہزار روپے ،پرائز بانڈ مالیتی 2لاکھ روپے، انگوٹھیاں اور چاندی کا بریسلٹ ، آمنہ آرکیڈ پلازہ میں احمد جمال ناصر کے کال سنٹر سے4 لیپ ٹاپ ،ایل سی ڈی ، بیٹری ، سولرانورٹر ، صابری دربار کے قریب الیاس کے گھر سے 63 ہزار 650 روپے ، 4موبائل وغیرہ اور بحریہ ٹاؤن میں عبداللہ کے گھرسے 5 تولہ طلائی زیورات چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید