راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چینی شہری سے فراڈ کرکے اڑھائی کروڑ روپے ہتھیانے والی فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو رضوان نے بتایا کہ سائل کے ایک دوست YangQingshanجو چینی شہری اور پاکستا ن میں ہمای کمپنی کے سی ای او ہیں سے مقدس ظہور،بھائی عامر ظہور،والدہ عذرابیگم،بہن نیلم ظہور نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے مقدس ظہور کو کنواری ظاہر کیا اور اس کی پچھلی شادی چھپائی،اسٹام پر غلط اور جھو ٹی معلومات لکھائیں اور دھوکہ دہی سے اس سے تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ روپے ہتھیا لئے ۔