• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات خاتمے کیلئے پولیس، ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق تجاوزات اور گداگری کے خلاف کریک ڈاؤن کی حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ شہر بھر میں شاہراہوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر آپریشن کرے گی،اس سلسلے میں بدھ کوسی پی او آفس میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران کا اجلاس ہو ا جس میں سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ سٹی کے علاقہ میں ریڑھوں، ریڑھیوں اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ اہم چوراہوں پر گداگروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید