اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے ای گورننس نظام کے تحت شہریوں کی نشاندہی پر مختلف مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔اس موقع پر ڈی سی نے تمام دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات پر فوری کارروائی اور شہریوں کی تجاویز اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔