اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) دارالحکومت کےمصروف ترین علاقے بلیو ایریا میں بھکاری کے روپ میں گھومنے والے نوجوان نے شاپنگ کیلئے آنے والی خاتون کو لوٹنے کی کوشش کے دوران خنجر مار کر زخمی کر دیا ۔ پولیس نے زخمی خاتون ناصرہ بیدار کے بھائی ناصر جمیل کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ جی سیون ٹو کے رہائشی کےمطابق اس کی ہمشیرہ بیکری سے خریدار ی کر کے اپنی گاڑی میںبیٹھی ہی تھی کہ 25/30 سالہ نوجوان گاڑی کے پاس پہنچا اور کہا کہ بیگ میرے حوالے کر دیں۔ بہن نے جونہی بیگ کھولا تو اس نے خنجر نما چاقو سے حملہ کر دیا جس سے میری بہن کا دائیاں ہاتھ زخمی ہو گیا۔