• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میونسپل کارپوریشن ریفرنڈم میں لیبر یونین کامیاب

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے ریفرنڈم میں میونسپل لیبر یونین نے مسلسل دوسری بار کامیابی حاصل کرلی۔ راجہ ہارون صدر اور پادری شاہد رضا سی بی اے کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج اور پی پی پی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد، سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد اور پیپلز یونیٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کے جنرل سیکرٹری سہیل مختار نے نومنتخب رہنماؤں کو مبارکباد دی۔
اسلام آباد سے مزید