• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک روڈ کی تزئین و آرائش‘ واک میں ارکان اسمبلی سمیت دیگر کی شرکت

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس کے زیرانتظام راولپنڈی کینٹ بورڈ کی جانب سے صدر بینک روڈ پر تزئین و آرائش کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ ایم این ایز حنیف عباسی‘ بیرسٹر دانیال چوہدری‘ ملک ابرار، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی‘ سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سید علی عرفان رضوی‘ پریزیڈنٹ بورڈ بریگیڈیئر احمد نواز‘ وائس پریزیڈنٹ ملک منیر احمد، سی ای او چکلالہ کینٹ عامر رشید‘ ایڈیشل سی ای اوز راجہ حیدر شجاع‘ نوید نواز‘ ڈپٹی سی ای او ناصر کمال،تاجر رہنما زاہد بختاوری اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ واکنگ سٹریٹ سے خواتین کیلئے آسانیاں پیدا ہونگی‘ یہ پراجیکٹ راولپنڈی کینٹ بورڈ کا عوام کیلئےتحفہ ہے۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ منصوبے سے تاجر اور عوام دونوں مستفید ہونگے۔ مستقبل میں یہاں فوڈ سٹریٹ بنائی جائیگی اور کتابوں کا بازار بھی لگایا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید