اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضانےشہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے ملزمان گرفتار کرنے اور مال مسروقہ مالیتی ساڑے 3کروڑ روپے برآمد کرنے پر ایس ایچ او تھانہ آبپارہ ،ایس ایچ او تھانہ مارگلہ اور ٹیم کو پانچ لاکھ روپے نقد اور تعریفی اسناد دئیے۔ انہوں نے پولیس افسران کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دینے پر شاباش بھی دی۔