ایران نے امریکا اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خفیہ اہلکاروں کی جانب سے یہ کارروائی تہران میں کی گئی، دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں سے 27 کا تعلق دو دہشتگرد گروہوں سے ہے اور ان میں سے ایک ملزم سیستان بلوچستان صوبے میں آپریشنل سیل قائم کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور اسٹار لنک ڈیوایسز برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملزمان سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق ڈیٹا اور لوکیشن جارح نیٹ ورکس کو فراہم کررہے تھے۔