• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن، متعدد نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع، جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن ۔اسلام پور گجراں میں چیکنگ کے دوران 7افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے انہیں تقریباََ12ہزاریونٹس جرمانہ عائدکیاگیا ہے۔ آپریشن کے دوران 20لاکھ روپے سے زائد واجبات کے نادہندہ ایک زرعی ٹیوب ویل ٹرانسفارمر سمیت متعدد نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تار اُتارلئے جبکہ نادہندگان سے 2لاکھ روپے واجب الادا رقم وصول کرکے خزانے میں جمع کروائی گئی۔
ملتان سے مزید