ملتان(سٹاف رپورٹر ) بیرون ملک جانے والے مسافر کے بیگ سے غیر ملکی کرنسی برآمد، تحویل میں لیکر پوچھ گچھ شروع ،معلوم ہوا ہے کہ مظفر گڑھ کا رہائشی محمد یار نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر بیرون ملک جانے کیلئے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچاتو اے ایس ایف سٹاف نے مسافر کی مشکوک حرکات کو دیکھتے ہوئے روک لیا اور سفری بیگ کی تلاشی لینے پر 18ہزار سعودی ریال ،29ہزار 915یو اے ای درہم اور اومنی ریال 2538روپے برآمد کرلی، اے ایس ایف سٹاف نے مسافر کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا۔