ملتان( سٹاف رپورٹر) چوک گھنٹہ گھر کے بزرگ تاجر رہنما محمد صدیق نے اپنی بیٹی نایاب صدیق ،داماد عمران شوکت اور بیٹے شہزاد صدیق کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگا یا کہ عرصہ50سالہ سے گھنٹہ گھر چوک پر ڈرنک کارنر چلارہاہوں میرے نافرمان بیٹے طاہر صدیق اور عمران صدیق میری جان کے دشمن بن گئے جو مجھے جان سے مارنے اور جائیداد پر زبردستی قابض ہونے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، گزشتہ روز میرے بیٹوں طاہر صدیق ،عمران صدیق اور اس کی اہلیہ نے اپنے غنڈہ عناصر کے ہمراہ میرے گھر میں زبردستی دیوار گراکر اپنے حصے کرلیا بیٹی نایاب صدیق نے اپنے بھائیوں کو لڑائی جھگڑا ختم کر نے کا کہا تو بیٹے داماد عمران شوکت کی جان کے دشمن بن گئے ، شہری نے اعلی حکام وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ،آر پی او اور سی پی او سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر مجھے انصاف دلاتے ہوئے میرے بیٹوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔