• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پالیسی ریٹ کم کر کے سنگل ڈِجٹ پر لایا جائے، خواجہ سلیمان صدیقی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئر مین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان کے نائب صدر و انجمن تاجران پرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر رانا محمداویس علی، بوہر گیٹ کے صدر چوہدری ریاض شاہین، سرپرست اعلیٰ مخدوم سید ظہور حسین شمسی، سورج میانی کے صدر ملک مظہر عباس کھاکھی، ایم ڈی اے سورج میانی روڈ کے صدر معظیم صدیقی، گلگشت کے رہنما شیخ تنویر اشرف نے کہا کہ گورنر سٹیٹ بینک کی طرف سے پالیسی ریٹ میں ایک فیصد کمی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکومت سے اپیل ہے کہ وہ کاروباری برادری کی حمایت اور معیشت کے استحکام کے لیے آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی ریٹ میں کم از کم 5 فیصد کمی کر کے اسے سنگل ڈِجٹ پر لایا جائے مزید برآں، انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں کمی پاکستان کو عالمی معیار کے قریب لے جائے گی جس سے ایک پُرکشش سرمایہ کاری کا ماحول پیدا کرنے میں مدد حاصل ہو گی۔
ملتان سے مزید