ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام شاہ نے ملک محمد اسلم بھٹہ کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی زوجہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا،مرحومہ ملک یاسر اسلم بھٹہ کی والدہ اور سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت دائو د جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی کی خوش دامن تھیں ،سید فخر امام شاہ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، اس موقع پر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے صدر نعیم اقبال نعیم، ماہر تعلیم سابق ڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد و دیگر بھی موجود تھے۔