• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 منشیات فروش گرفتار، 70 لیٹر دیسی شراب و چرس برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔قادرپورراں پولیس نے ملزم ممتاز حسین سے10لیٹر شراب،ملزم قاسم سے20لیٹر شراب،جلیل آباد پولیس نے ملزم وقاص علی سے 15لیٹر شراب،مظفر آباد پولیس نے ملزم نذر محمد سے 12600گرام چرس ،قطب پور پولیس نے ملزم نوازش سے 10لیٹر شراب،ممتاز آباد پولیس نے ملزم علی حسن سے 5لیٹر شراب جبکہ نیوملتان پولیس نے ملزم علی حیدر سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی ،شہریوں سے پولیس کے نام پر پیسے وصول کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، بی زیڈ پولیس کا اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے قحبہ خانہ پر چھاپہ ،نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں عورتوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے چوری کی گائے برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے 10سالہ بچہ سے زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 8مقدمات درج کرلیے ،پولیس نےاغوا کے الزام میں ایک نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید