• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجاع آباد، پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج ٹیچرکے ناروا سلوک کیخلاف طالبہ کی پرنسپل کو درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجوایٹ کالج شجاع آباد میں ٹیچر کی جانب سے ایک طالبہ کے ساتھ ناروا سلوک کا مظاہرہ ،متاثرہ طالبہ کے والد نے کاروائی کے لیے پرنسپل کالج کو درخواست دے دی،درخواست میں شجاع آباد کے رہائشی عبدالطیف نے الزام عائد کیا کہ کالج کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے میری بیٹی کو بلیک شوز نہ پہننے پر ایک گھنٹہ تک دھوپ میں کھڑا کیے رکھا اور بعد میں بھی اس کو ہراساں کیے رکھا ،اس واقعہ کے باعث ذہنی اذیت کا شکار میری بیٹی نے کالج جانے سے انکار کردیا،درخواست دہندہ نے پرنسپل کالج سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ٹیچر کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ملتان سے مزید