ملتان (سٹاف رپورٹر)خواتین یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن(این اے ایچ ای) کے اشتراک سے جاری نیشنل آوٹ ریچ پروگرام کے تحت چار ہفتے کے تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا ، اس پروگرام کا مقصد اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت کو فروغ دینا اور تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے تاکہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف(ایس ڈی جیز) میں حصہ ڈالا جا سکے پروگرام کی ختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثو م پراچہ تھیں جبکہ مہمان خاص منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر نور آمنہ ملک تھیں وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہ ایچ ای سی کی ایسی پالیسیاں اور اقدامات قابل تعریف ہیں ۔