ملتان(سٹاف رپورٹر)میو قومی یکجحتی کونسل پاکستان کے زیرِ اہتمام 8 فروری کو غزہ جنگ بندی کے مشرق وسطیٰ پر اثرات اور خاتمہ سود آل پارٹیز کانفرنس ملتان میں منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے میو قومی یکجحتی کونسل پاکستان کے بانی چیف آرگنائزر سلیم الرحمن میو مرکزی صدر چوہدری محمد اعظم خان میو مرکزی سینیئر وائس چیئرمین حاجی نورالدین میو صوبائی صدر وسیم اکرم میو اور ملتان ڈویژن کے صدر چوہدری محمد اسحاق میو ملتان شہر کے صدر چوہدری محمد جمیل میو نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ 9 فروری کو ملتان میں میو قومی ایورڈ کی تقسیم کی تقریب بھی منعقد ہوگی ۔