ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں دائر الیکشن پٹیشنز پر سماعت جج کی چھٹی کے باعث ملتوی کر دی گئیں، لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی چھٹی کے باعث سماعت ملتوی ہوگئی مخدوم شاہ محمود قریشی کی دختر مہربانو قریشی ،محمد عاطف علی خان دریشک نے الیکشن پٹیشن دائر کر رکھی ہیں رائے منصب علی خان اور شہزاد حسین کی الیکشن عذرداری دائر ہے ۔