پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث او پی ڈی بھی مکمل بند ہے۔
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سینئر ڈاکٹرز نے بھی او پی ڈیز میں کام بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
احتجاج کے باعث پچھلے 6 روز سے انجیو گرافی کا شعبہ بھی بند ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےجھگڑے میں ملوث 2 ڈاکٹروں کا اسپتال سے تبادلہ کیا گیا تھا۔
ینگ ڈاکٹرز ایک ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے اور دوسرے کو واپس لانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔